لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

 

لاہور: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد جسٹس شمس محمود مرزا کے تبادلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم انہوں نے عہدہ چھوڑنے کو ترجیح دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ جمع کرایا۔ جج صاحب نے استعفیٰ جمع کرانے کے بعد اپنا چیمبر بھی خالی کر دیا۔

عدالتی حلقوں میں اس پیش رفت کو حالیہ عدالتی صورتحال سے جڑی اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔