بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہرجانے کے کیس کی سماعت عدالت نے 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے وفاقی وزیر عطا تارڑ سے جرح کی۔ عطا تارڑ نے بیان دیا کہ پیش کی گئی تمام دستاویزات پبلک ریکارڈ کا حصہ ہیں، یہ ان کی طرف سے تصدیق شدہ نہیں لیکن ہتکِ عزت کے دعوے کو ثابت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ تفصیلات یو ایس پی حفیظ سینٹر سے حاصل کی گئیں اور ان کا ڈیٹا مختلف جگہوں پر موجود ہے۔
عطا تارڑ نے جرح کے دوران اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ انہوں نے سیاسی وابستگی کی بنیاد پر شہادت دی۔ ان کے مطابق عدالت میں پیش کردہ تمام کاغذات مستند اور تصدیق شدہ ہیں۔
آئندہ سماعت پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اپنا بیان قلم بند کروائیں گے۔ وکلا کی جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کارروائی 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos