پورٹ قاسم:ڈمپر میں ٹریکر نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایک ڈمپر پر ٹریکر نصب نہ کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ کارروائی پورٹ قاسم چورنگی کے قریب کی گئی، جہاں ٹریفک قوانین کے تحت ڈمپروں میں ٹریکر نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق متعدد مواقع پر ہدایات کے باوجود ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا، جس پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں 28 اکتوبر سے اب تک 61,850 سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے، جن کی تعداد 41,431 ہے، جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 11,000 سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ پولیس نے موبائل اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی رعایت نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔