عمر رسیدہ افراد میں کینسر کا خطرہ نمایاں طور پر کم، نئی تحقیق

سائنسدانوں نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ چوہوں پر تحقیق کی، جن میں "KRAS” جین میوٹیشن متعارف کرائی گئی، جو کینسر پیدا کرنے والی عام ترین میوٹیشنز میں شامل ہے۔ تحقیق میں دو عمر کے گروپس، 4 سے 6 ماہ اور 21 سے 22 ماہ کے چوہے شامل تھے۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ بوڑھے چوہوں میں کینسر کے ٹیومرز کم عمر چوہوں کے مقابلے میں دو سے تین گنا کم تھے۔ محققین کے مطابق بڑھاپے میں جسم حفاظتی میکانزم پیدا کر لیتا ہے جو میوٹیشنز سے بننے والے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید تحقیق میں دریافت ہوا کہ ٹیومر سپریسر جینز کم عمر چوہوں میں آسانی سے غیر فعال ہو جاتے ہیں، جبکہ بوڑھے چوہوں میں یہ عمل مشکل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے زیادہ عمر میں کینسر کا امکان کم رہتا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 30 سے 50 فیصد کینسر کے کیسز قابلِ روک تھام ہیں، جن میں تمباکو، الکحل، ہیپاٹائٹس، انسانی پیپیلوما وائرس، غیر صحت بخش طرزِ زندگی اور ماحولیاتی عوامل جیسے فضائی آلودگی اور کیمیکلز شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔