حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے موجودہ سطح 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا جائے گا۔
وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ دورانیے کے لیے ہو گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos