بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات،7 افراد جاں بحق

 

بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان نواب قتل ہو گیا، جبکہ ژوب میں نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوا۔

ادھر ضلع لورالائی میں ایک نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔