وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر رائے شماری کے لیے پیر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمی کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت موجود ہے۔ تحریک انصاف نے اس ان ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا، اور صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ 14 لوٹوں کے ساتھ حکومت بنانا جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم انوار الحق بھی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں عوام کے مسائل کے حل اور عوامی رابطوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos