رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رائیونڈ میں اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
اجتماع میں مولانا ابراہیم دیولہ (انڈیا) نے اختتامی دعا کروائی، جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں شامل تھیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام نے اس موقع پر شرکت کی۔
اجتماع کے اختتام کے بعد شرکاء کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ رائے ونڈ روڈ پر بھوبتیاں چوک اور دیگر مقامات سے ٹریفک یکطرفہ کی گئی ہے۔ ٹریفک وارڈنز شرکاء کی گاڑیوں کو بلا رکاوٹ سفر میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos