تلہ گنگ کے گائوں سگھر میں مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہدا تعمیر کرلی۔ اس یادگار پر ایک تقریب منعقدہوئی، جس میں معززین علاقہ کے علاوہ مختلف طبقات سے بڑی تعداد میں شہریوںنے شرکت کی۔اس موقع پر قومی پرچم لہرایاگیا۔اور اہل سگھرکی طرف سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔
تقریب کے دوران شہدا کے لواحقین کو ان کے پیاروں کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
شرکا نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
سگھر کو شہدا اور غازیوں کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کے 30بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن میں 25پاک آرمی اور5پاک فضائیہ کے شہدا شامل ہیں۔
سگھر کی پہچان اس کے 766غازی بھی ہیں جو پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
چیف وارنٹ آفیسر (ر )ملک ملازم حسین کا کہناہے کہ ہم نے عوام کے تعاون سے گائوں میں یادگارِ شہدا تعمیر کی ہے۔ ہمارا گائوں شہیدوں اور غازیوں کا دیس ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos