گوادر اور تربت کے علاقوں میں 3.8 شدت کازلزلہ

گوادر اور تربت کے علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز تربت سے تقریباً 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ جھٹکوں کے بعد مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔