عمان کے ہوائی اڈوں پرجدید وائی فائی 7 کی سہولت متعارف

 

عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے جدید وائی فائی 7 کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ یہ اقدام عمان کو دنیا کے پہلے ایسے ہوائی اڈوں کے آپریٹرز میں شامل کرتا ہے جہاں وائی فائی 7 کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جو ہوابازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔

Huawei کے تعاون سے کی گئی اپ گریڈ کے بعد وائی فائی 7 اب ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فعال ہے، جو تیز رفتار، محفوظ اور زیادہ قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے۔

یہ جدید سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز میں فراہم کی گئی ہے، جس سے مسافروں کے لیے انٹرنیٹ استعمال اور ہوائی اڈے کے اہم آپریشنز کو سہولت حاصل ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔