امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ،3ہلاک

 

امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ کشتی منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی۔ کشتی بین الاقوامی پانیوں میں معروف سمگلنگ روٹ پر سفر کر رہی تھی، جسے جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن سپیئر نے نشانہ بنایا۔

یہ ستمبر کے اوائل سے اب تک منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی فوج کا 21 واں حملہ ہے، اور پینٹاگون کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اگرچہ ان حملوں کی قانونی حیثیت پر امریکی کانگریس کے ارکان، انسانی حقوق کی تنظیموں اور کئی اتحادی ممالک نے سوالات اٹھائے ہیں، لیکن ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل قانونی اختیار کے تحت کی گئی ہیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق ان کارروائیوں میں شامل فوجی اہلکاروں کو بھی قانونی استثنیٰ حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔