کراچی کے عوامی پارکس کے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس ،وفاقی آئینی عدالت نےحکم امتناع جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے عوامی پارکس کے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہونے پرحکم امتناع دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔
وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے ذریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں , ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
آئینی عدالت کا جواب میں کہنا تھا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ عدالت نے کہاکہ 27 نومبرکومکمل کیس سن کے فیصلہ کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos