خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ بڑھنے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب سفر میں مشکلات اور حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے پر موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos