آپریشن سندور کے بعد بھارتی آرمی چیف کی پھر بڑھکیں

 

نئی دہلی:نئی دہلی: آپریشن سندور کے بعد بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔

بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر آپریشن سندور کے نتائج پر بات کرتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف "ٹریلر” تھا اور 88 گھنٹے میں ختم ہوا، مستقبل میں مزید کارروائیوں کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل دویدی نے کہا کہ وہ مستقبل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر ضرورت ہوئی تو اقدامات کریں گے اور ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تھی، جس میں پاکستان کی فضائی اور زمینی افواج نے بھرپور ردعمل دیا تھا، جس کا اثر عالمی سطح پر محسوس کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔