کراچی،ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل سے دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد

 

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ زینب، زوجہ زین عمر، کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا، تاہم مزید تفتیش کے دوران پولیس کو معاملہ مشکوک محسوس ہو رہا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

پولیس کے مطابق شادی کے بعد زینب اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی، جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔ مقتولہ کی لاش چار منزلہ عمارت کی چھت سے برآمد ہوئی، جہاں دوپٹہ کا پھندا لگا ہوا تھا۔  پر آسانی سے استعمال ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔