بٹ کوائن 90 ہزار ڈالر سے نیچے، کرپٹو مارکیٹ میں مندی

 

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی جاری ہے اور بٹ کوائن کی قیمت 90 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی ہے۔ یہ سات ماہ کے دوران بٹ کوائن کی سب سے کم ترین قیمت ہے۔ اکتوبر میں بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تھی، جبکہ نومبر میں یہ 30 فیصد کم ہو چکی ہے۔

ایتھیریم کی قیمت میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، اگست میں ایک ایتھیریم 4955 ڈالر تھا، جو اب 40 فیصد کمی کے بعد 2997 ڈالر پر آگیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بٹ کوائن کی 50 ہفتوں کی ’موونگ ایوریج‘ سے نیچے جانا اور 4 مئی کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے کم ہفتہ وار اختتامی قیمت نے مارکیٹ میں محتاط رجحان کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔