مظفرآباد میں نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازش کے تحت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ چوری کیا گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والے سیاسی فیصلوں نے آزاد کشمیر میں بڑا سیاسی خلا پیدا کیا، جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
تقریب میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے وزیراعظم منتخب ہونے والے فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیا۔ تقریب میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیات بھی شریک تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos