دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس میں سے تیل رسنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے نے ایونٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے لیے غیر متوقع مشکلات پیدا کر دیں۔
طیارے کی لیکیج کو فوری قابو میں لانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز نے عارضی طور پر شاپنگ بیگز کا استعمال کیا، جس نے بھارتی فضائیہ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔
ٹینکر لیک ہونے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیو ائیر شو میں شریک کسی سیاح کی جانب سے بنائی گئی جس میں واضح طور پر طیارے کے نچلے حصے سے آئل لیک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی فضائیہ کے اہلکار کو لڑاکا طیارے سے لیک ہونے والے کے نیچے کاغذ کا تھیلا رکھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کی جانب سے طیارے کی بین الاقوامی سطح پر فروخت پر سنجید نوعیت کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ائیر شو میں بھارتی وفد کی سربراہی کرنے والے وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔ بھارتی فضائیہ اور تیجس طیارے تیار کرنے والے ادارے نے بھی زیر گردش ویڈیو پر کوئی بیان نہیں دیا۔
دبئی ایئر شو21نومبر تک جاری رہے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos