خلائی سائنس وٹیکٹنالوجی کانفرنس۔ فائل فوٹو

خلائی سائنس پرخطے کی سب سے بڑی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز

خلائی سائنس وٹیکنالوجی پرخطے کی سب سے بڑی کانفرنس پاکستان میں شروع ہوگئی۔

انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) 2025 تین روزہ عالمی ایونٹ ہے ۔یہ میگا کانفرنس اسلام آباد سپیس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے اشتراک سے 20 نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گی ۔

اس کا موضوع ’’پائیدار ترقی کیلئے خلاء کی اہمیت‘‘ رکھاگیاہے جو عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

کانفرنس کو خطے کی سب سے بڑی خلائی کانفرنس قرار دیا جا رہا ہے ۔

آئی کاسٹ کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایونٹ میں 25 ملکوں کے 70 سے زائد مندوبین شریک ہورہے ہیں۔جو ایشیا، یورپ، افریقہ، شمالی امریکا اور اوشیانا سے تعلق رکھتے ہیں۔عالمی خلائی اداروں کے سینئر عہدیداران، معروف سائنسدان، محققین، خلاء نورد، پالیسی ساز اور صنعت سے وابستہ ماہرین بھی شریک ہیں۔

دو ہزار سے زائد ملکی و غیرملکی ماہرین کانفرنس میں شامل ہیں ۔اس دورا ن ترکیہ ، منگولیا اور امریکا کے خلاباز فورم میں شرکت کریں گے، رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلوؤں پر بھی خصوصی سیشن ہوگا۔

متعدد سائنسی معاہدوں اور مشترکہ پراجیکٹس کا اعلان بھی متوقع ہے۔پاکستان اور قازقستان، تیونس، سینیگال، بنگلہ دیش اور عراق میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جن کا مقصد مشترکہ تحقیق، استعداد کار میں اضافہ اور خلائی سائنس کے میدان میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔