بھارت نے پاکستان پر دوبارہ حملے کی تیاری کر لی تھی،ٹرمپ کا دعویٰ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا اور انہوں نے بروقت مداخلت کرکے اس ممکنہ تصادم کو روک دیا۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا میں آٹھ بڑی جنگیں رکوا کر عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک نئی جنگ شروع ہونے والی تھی جسے انہوں نے سفارتی سطح پر روک دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اب مثبت سمت میں اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کی امید بھی ظاہر کی اور اعتراف کیا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ تنازعہ اتنا طویل ہوجائے گا۔ امریکی صدر نے ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔