محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12 مشترکہ تحقیقات ٹیمیں (JITs) تشکیل دے دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان میں سے 7 JITs لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تحقیقات کریں گی۔ یہ ٹیمیں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کریں گی اور ان میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر یہ JITs تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مقدمات کی شفاف اور مؤثر تحقیقات کی جا سکیں۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے خلاف 75 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں 2 ہزار سے زائد نامزد افراد گرفتار ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos