کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 390 کلو منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مانسہرہ میں ایک ملزم سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جس نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ کراچی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے بُک پارسل سے 124 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ لاہور میں خیابان فردوسی روڈ پر ایک ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی۔
حیات آباد پشاور میں کوریئر آفس میں ساہیوال کے لیے بھیجے جانے والے بُک پارسل سے 1 کلو آئس برآمد ہوئی، جبکہ علی زئی ڈسٹرکٹ پشین میں کارروائی کے دوران 387 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos