سردیوں کی چھٹیوں کا سب کو انتطار ہے۔ ایسے میں 16 دسمبر سے چھٹیاں شروع ہونے کی ایک خبر آئی ہے لیکن یہ چھٹیاں پورے ملک میں نہیں بلکہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کے حوالے سے ہیں۔
چمن کے سرکاری اسکولوں میں جونیئر کلاسز کے سالانہ امتحانات شروع ہو چکے ہیں، اور یہ سلسلہ 24 نومبر تک جاری رہے گا — جس کے بعد سرد علاقوں میں طویل سرمائی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پہلی جماعت سے ساتویں جماعت تک امتحانات 16 نومبر کو شروع ہوئے، جو 24 نومبر تک تمام سرکاری اسکولوں میں لیے جائیں گے۔ اس دوران اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانات کے عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے۔
آٹھویں جماعت کے امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے، جو بلوچستان بورڈ کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں واقع سرکاری اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
یہ تعطیلات تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہیں گی، تاکہ بچوں کو سخت سرد موسم سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ اسکول موسمِ سرما کے بعد اس وقت دوبارہ کھولے جائیں گے جب درجہ حرارت میں بہتری آنا شروع ہو جائے، تاکہ طلبہ کے لیے تعلیمی ماحول محفوظ رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos