کراچی:کےایم سی کوکنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصولی سے روکنے کا حکم

 

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو حکم دیا ہے کہ وہ کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس (MUCT) کی وصولی بند کرے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں کے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر رہا ہے اور کے ایم سی نے بجلی کے بل میں اضافی میونسپل چارجز شامل کر دیے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کر رہے ہیں، جو شہریوں کے لیے غیر مناسب ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ کنٹونمنٹ علاقوں میں بجلی کے بل کے ذریعے MUCT کی وصولی بند کرے اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کا اختیار صرف کنٹونمنٹ بورڈز کو دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں شہری کچرا ڈال رہا ہے جبکہ کچرے کے بل کے ساتھ اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے، جس پر صارفین نے شدید اعتراض کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔