قصور: اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار

قصور: اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ضلع قصور سے گروہ کو گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں شہریوں کو بہکاتے، بہانے سے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کر کے موٹی رقم نکلواتے اور فرار ہو جاتے تھے۔

ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دینے کے بہانے بھی شہریوں سے پیسے ہتھیا لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہریوں کے ساتھ فراڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ اب تک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔ گروہ کے قبضے سے 3 اے ٹی ایم کارڈز، 2 پستول اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

شہربانو نقوی نے بتایا کہ ملزمان انور اور جاوید پہلے بھی ڈکیتی، فراڈ اور گینگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔