آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

 

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 20 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی بیماری کی وجہ سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا۔

کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر قانون رہنے والے میاں عبدالوحید کو نئی کابینہ میں سینئر وزیر کا منصب دیا گیا ہے۔

کابینہ کے دیگر ارکان میںسردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، چوہدری عامر یاسین، چوہدری قاسم مجید،چوہدری محمد اخلاق، چوہدری جاوید بڈھانوی، چوہدری محمد رشید، دیوان علی خان چغتائی، ظفر اقبال ملک، محترمہ نبیلہ ایوب، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد ارشد، سردار ضیا القمر ، چوہدری رفیق نئیر، سردار محمد حسین، سردار فہیم اختر ربانی اور علی شان سونی شامل ہیں ۔

مشیران سردار احمد صغیر خان چغتائی آور سردار فہد یعقوب خان سے وزیراعظم نے جبکہ 18 رکنی وزرا سے قائم مقام صدر نے حلف لیا۔

واضح رہے کہ حلف برداری گزشتہ روز مشاورتی مراحل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی، ابتدائی طور پر صرف 10 وزراء شامل کرنے کی تجویز تھی لیکن اسمبلی اراکین نے اسے مسترد کر دیا۔ مشاورت کے بعد فریال تالپور اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں کابینہ کی حتمی فہرست طے کی گئی۔

حلف برداری کے بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کابینہ کے ارکان کو محکمے الاٹ کریں گے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ وفاقی حکومت کے معاہدے پر باضابطہ عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور کسی مہاجر ممبر اسمبلی کو کابینہ میں شامل نہیں کیا 4 اکتوبر کے معاہدے کے تحت کابینہ زیادہ سے زیادہ 20 اراکین پر مشتمل ہوگی پر بھی نئی حکومت نے عمل کرتے ہوئے تعداد 20 ہی رکھی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔