ائرانڈیا۔ فائل فوٹو

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 4 ہزارکروڑ روپے کا نقصان

بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث4 ہزارکروڑ روپے کا نقصان ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے  معرکہ حق میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد اب  4 ہزار کروڑ روپے نقصانات کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے نقصانات کے باعث ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے 4 ہزار کروڑ مانگ لیے۔

ایئر انڈیا کی ایک دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی وجہ سے بھارت کی ہوائی کمپنی چینی صوبے سنکیانگ میں ایک حساس ملٹری ایئر سپیس زون استعمال کرنے کی اجازت کے لیے دہلی میں لابنگ کر رہی ہے۔

انڈین حکومت ایئر انڈیا کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے کہ وہ سفارتی طور پر چین سے سنکیانگ کے ہوتن، کاشغر اور ارومچی میں ہوائی اڈوں تک متبادل روٹنگ اور ہنگامی رسائی کی اجازت دے، جس کا مقصد امریکہ، کینیڈا اور یورپ تک تیزی سے پہنچنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 4  ہزار کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان سے فضائی راستوں سے تجارت مضحکہ خیز ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے  اپریل میں پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیرانڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیرلائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ائیرلائن کو 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔