پرشانت کشور۔فائل فوٹو

بھارتی سیاستدان نے عمران خان کو آئیڈیل بنا لیا

بھارتی سیاست دان پرشانت کشور نے عمران خان کو آئیڈیل بنالیا۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشورنےپریس کانفرنس میں کہاہے کہ عمران خان نے 25 سال پہلے پاکستان میں اپنی پارٹی شروع کی، سات سیٹوں سے الیکشن لڑا اور تمام ہار گئے – اس لیے الیکشن لڑنا ایک ذاتی معاملہ ہے، لوگ بحث کر سکتے ہیں کہ اگر میں الیکشن لڑتا یا نہیں تو فائدہ ہوتا۔

پرشانت کشور کا کہناتھاکہ میں یہ ماننے کو تیار ہوں کہ میں بہار کو نہیں سمجھ سکا۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ لالو یادو، سمرت چودھری اور اشوک چودھری کی طرح بہار کو ذات اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔

بھارتی سیاسی رہنما نے مزید کہاکہ ریاست کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا کوئی جرم نہیں ، لیکن لوگ اس طرح ردعمل ظاہر کر رہے ہیں جیسے میں نے ایک جرم کیا ہے – اور آپ سب میرے پوسٹ مارٹم کے لیے حاضر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔