فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان نیوی نے 13 کروڑ امریکی ڈالر کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی: پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تبّوک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے بحیرہ عرب میں ایک کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

پاکستانی بحریہ کے ایکس اکاؤنٹ پر دی جانے والی تفصیلات کے مطابق پی این ایس تبّوک سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس کی مدد سے ایک ایسی کشتی کو روکا کہ جس میں 2000 کلوگرام سے زائد میتھافیٹامین یا آئیس برآمد کی، جس کی مالیت 13 کروڑ ڈالر ہے۔ یہ گزشتہ دو ماہ میں پاکستان بحریہ کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عمل میں لائی جانے والی تیسری بڑی کارروائی ہے۔

ایکس پر جاری ایک اور بیان میں پاکستان بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’اس آپریشن سے پاکستان کی بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تحت کثیرالقومی تعاون کی مؤثر کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔