اینکرشاہزیب خانزادہ کو فیملی کی موجودگی میں ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت شاہد بھٹی کے طور پر ہوئی ہے جس کے بارے میں پتاچلاہے کہ وہ تحریک انصاف کا سرگرم حمایتی اور کارکن ہے۔
سوشل میڈیاپر شاہ زیب خانزادہ کے حامیوں نے شاہد بھٹی کیخلاف مہم شروع کردی ہے۔
نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑنے منگل کی شب دعویٰ کیا کہ شاہزیب کو کینیڈا میں ہراساں کرنے والے شخص کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ سے ہے اور وہ اونٹاریو میں پراپراٹی ایجنٹ ہے۔
عطااللہ تارڑ کا مزید کہناتھاکہ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے ہم نے روکا کہ یہ سلسلہ ٹھیک نہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔
ایک سوشل میڈیاصارف نے لکھاہے کہ اس کا نام شاہد بھٹی ہے، جسے شاہد عزیز بھٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی نژاد مسی ساگا، اونٹاریو کا رہائشی ہے ۔اصل میں گوجرانوالہ سے ہے، وہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہے۔
بتایاگیاہے کہ شاہدبھٹی پی ٹی آئی کا کھلم کھلا حمایتی اور کارکن ہے۔ اس کی ٹائم لائن فوج مخالف پراپیگنڈے سے بھری ہوئی ہے۔وہ نفرت انگیزپوسٹیں کرتاہے، گمراہ کن معلومات پھیلاتااورگھٹیا ٹرولنگ کرتاہے۔
شاہدبھٹی کی ایک مخلوط ڈانس پارٹی میں ناچنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیاپر اپ لوڈ ہوئی ہے۔
شاہدبھٹی کی طرف سے بھی ایک وڈیو پیغام سوشل میڈیاپر موجودہے ۔ اس شخص کا کہناہے کہ ٹورنٹوپریمیئم آوٹ لیٹ میں شاپنگ کے لیے گیا ہواتھا ۔وہاں میں نے شاہزیب خانزادہ کو دیکھاتو میرے ذہن میں ان کا پروگرام آیا ۔میں نے کیمرہ آن کیا اور اسے پوچھا کہ کس چیزنے ایسا پروگرا م کرنے پر مجبور کیا ۔اتنی سی بات پر میڈیانے طوفان برپاکردیاہے۔
شاہد بھٹی نے اپنی وڈیومیں مزید کہاکہ میں نے پوچھاکہ ایک باپردہ عورت کے بارے میں اخلاق سے گرا ہوا پروگرام کرنے کی کیا جسٹی فکیشن ہے لیکن وہ جواب نہیں دے سکے اور وہاں سے چلے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos