فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار، اہم شخصیات استعمال کریں گی

ملکی دفاعی تقاضوں اور اہم امور کی حساسیت اور سیکریسی کا تحفظ کرنے کے لیے اہم تیکنیکی پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستانی ماہرین نے مکمل طور پر محفوظ اور میڈ اِن پاکستان موبائل فون تیار کرلیا، جو خاص طور پر حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کے لیے ہے۔یہ فون نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) کے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے، اور اس کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں پاکستان میں ڈیزائن اور تیار ہوئے ہیں۔

نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا، جس سے سائبر حملوں کا خطرہ کم سے کم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سیکیور موبائل فون میں تمام ایپلیکیشنز خصوصی طور پر بنائی گئی ہیں اور یہ کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم کے ساتھ کام کرے گا۔ فون کی کالنگ صرف دوسرے سیکیور فونز کے ساتھ ممکن ہوگی، اور اس میں بیک اپ کی سہولت موجود نہیں ، جس سے ڈیٹا چوری یا لیک ہونے کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔

سیکیور موبائل فون سےہونےوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔ کال صرف کسی دوسرےسیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔

این ٹی سی کے ایم ڈی علی فرحان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں10 فون تیار کیے گئے ہیں، اور مزید فونز بنانے کے لیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ واٹس ایپ اور دیگر تجارتی کمیونیکیشن پلیٹ فارم محفوظ نہیں، کیونکہ ان کے فراہم کنندگان صارفین کی گفتگو تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

علی فرحان کے مطابق حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران واٹس ایپ سے گفتگو غیر محفوظ ثابت ہوئی،اس سے سبق سیکھا۔صور ت حال نے واضح کیا کہ حکومتی اور سرکاری افسران کے لیے ایک مخصوص محفوظ کمیونیکیشن ڈیوائس کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔