اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب حکومت کے ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت راولپنڈی میں الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ منصوبے کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا، جس کے بعد شہر میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہو گئی ہیں۔
پہلے مرحلے میں 45 الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پر چلائی جا رہی ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید روٹس شامل کیے جائیں گے۔
پہلا مرحلہ: چار روٹس پر الیکٹرک بسیں چلیں گی
پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے 4 اہم روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی:
روٹ 1: راجہ بازار تا کرال چوک
گوالمنڈی، لیاقت باغ، میڈیکل یونیورسٹی، سرسید چوک، سکیم 2، فوجی ٹاور، چکلالہ، این اے ایس ٹی پی، شاہ خالد، گلزار قائد۔
روٹ 2: صدر تا اڈیالہ روڈ (منور کالونی)
سی ایس ڈی، سی ایم ایچ، ڈھیری حسن آباد، ضیاء الحق پارک، عسکری 7، خواجہ کارپوریشن، دھما سیداں، علی ٹاؤن۔
روٹ 3: صدر تا قبرستان چوک
جی پی او چوک، ایم ایچ، قاسم مارکیٹ، عسکری 11، افضل ٹاؤن، مسریال چوک۔
روٹ 4: مریڑ چوک تا 26 نمبر چونگی
کامران مارکیٹ، جی پی او، ایم ایچ، قاسم مارکیٹ، ریڈیو، لائن 4، چیئرنگ کراس، چوڑ چوک، پیرودہائی موڑ، کوہ نور ملز، گولڑہ موڑ، ای ایم ای، جھنگی سیداں، 26 نمبر چونگی۔

دوسرا مرحلہ: مزید پانچ روٹس شامل
دوسرے فیز میں الیکٹرک بسیں درج ذیل مقامات پر چلائی جائیں گی:
روٹ 1: ریلوے اسٹیشن تا ہمراہی اڈا (سواں)
صدر، سرور پارک، کچہری، ایوب پارک، مورگاہ موڑ، الشفاء، فوجی فاؤنڈیشن، ہائی کورٹ، ہمراہی اڈا۔
روٹ 2: عمر بیگ چوک تا منڈی موڑ
فوجی ٹاور، سرسید چوک، میڈیکل یونیورسٹی، موتی محل، فوارہ چوک، چار نمبر چونگی۔
روٹ 3: فیض آباد تا ترامڑی چوک
آئی جے پی، کرکٹ اسٹیڈیم، چاندنی چوک، صادق آباد، حاجی چوک، 8 نمبر چونگی، پی اے ایف کیمپ، کھنہ پل، راول ہسپتال، صنم چوک، برما، ترلائی۔
روٹ 4: عمر بیگ چوک تا ٹی بی اسپتال
فوجی ٹاور، اے ایف چوک، آر آئی سی، چاندنی چوک۔
روٹ 5: آئی جے پی تا اسلام آباد ایکسپریس وے
الیکٹرک بسوں کے چارجنگ پوائنٹس مکمل
الیکٹرک بس سروس کے لیے تین چارجنگ پوائنٹس بھی تیار کر لیے گئے ہیں:
- صدر میٹرو بس اسٹیشن کے قریب
- صدر پرانا واران بس اڈہ
- چونڑ چوک گرین بس ٹرمینل
حکام کے مطابق نئی گرین بس سروس نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچانے میں معاون ہوگی بلکہ شہریوں کی سفری مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos