پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے رہنما فائرنگ سےزخمی

 

ایبٹ آباد کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں  پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زر خان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب ہوئی، جہاں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے زر خان پر گولیاں چلائیں۔ زر خان کو تین گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

زخمی زر خان کے مطابق ان پر یہ حملہ خاندانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا، اور اس دشمنی کے نتیجے میں ماضی میں دونوں جانب سے متعدد افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ پولیس نے زخمی زر خان کے بیان کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔