کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 645 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 162,871 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے 162,000 کی حد عبور کی تھی۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی، اور ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos