پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے لیے شادی (میرج) اور موت (ڈیتھ) گرانٹ میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ کے مطابق میرج گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
وزیر لیبر نے مزید کہا کہ پنجاب کے محنت کشوں کو خوشحال بنانے کے لیے مریم نواز راشن کارڈ کے تحت ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، نئی لیبر کالونیاں قائم کی جا رہی ہیں اور محنت کش بچوں کے لیے تعلیمی ماحول بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos