چترال:منور ویلی میں نایاب برفانی چیتےکی موجودگی دوبارہ ریکارڈ

چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں نایاب برفانی چیتے کی موجودگی دوبارہ نوٹ کی گئی ہے، جس سے وائلڈ لائف حکام متحرک ہو گئے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق یہ پیش رفت برفانی چیتے کی بقا کے حوالے سے اہم ہے۔

چترال وائلڈ لائف ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور برفانی چیتے کے تحفظ اور اس کے قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہیں۔ مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ حکام نے برفانی چیتے کی بقا میں مقامی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔