60 ارب ڈالر کی بھارتی فلمی صنعت گرتی ہوئی ساکھ کے گہرے بحران کا شکارہوگئی۔
بالی ووڈکے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناقدین کے تبصروں میں ہیر پھیر اور باکس آفس کی بڑھا چڑھا کر پیش کی جانے والی آمدنی عوامی رائے کو متاثر کر رہی ہے جس سے بالآخر ٹکٹوں کی فروخت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سٹریمنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے علاوہ بالی وڈ کی موجودہ مشکلات خود ساختہ بھی ہیں جس میں فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اسے ’ہٹ‘ قرار دینے کا رواج شامل ہے۔
پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر سنیل وہدوا نے اس حوالے سے کہاہے کہ گر آپ انفلوئنسرز اور نقادوں کو مطمئن نہ کریں تو وہ خراب ریویو لکھیں گے، چاہے فلم اچھی ہی کیوں نہ ہو اور اگر فلم واقعی خراب ہے تو وہ اچھی باتیں لکھیں گے، بشرطیکہ پروڈیوسر یا سٹوڈیو نے ان کی جیبیں بھری ہوں۔
انڈسٹری کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کچھ انفلو ئنسرز کے پاس ’ریٹ کارڈز‘ ہوتے ہیں، جن کی قیمت فلم کی پری ریلیز ہائیپ کے مطابق بڑھ جاتی ہے۔
سینیئر ڈسٹری بیوٹر راج بنسال کا بھی ماننا ہے کہ ابتدائی زبردست ریویوز کے بارے میں ناظرین اب مشکوک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جیسے ہی میڈیا چار ستارے دیتا ہے، لوگ مجھے میسج کرتے ہیں کہ ‘سر، اس کا مطلب ہے کہ فلم اچھی نہیں ہے۔ حتیٰ کہ فلم اچھی بھی ہو مگر وہ اعتماد نہیں کرتے۔
یہ بے اعتمادی اب باکس آفس پر بھی ظاہر ہو رہی ہے۔ پہلے شوز کے دوران ٹکٹ کی فروخت میں شدید کمی آتی ہے ۔
عام سینما شائقین فلم دیکھنے والوں کی رائے یا حقیقی ریویوز کا انتظار کرتے ہیں۔
ایک سینما مالک سدھیر کاسلی وال نے بتایا کہ سپر سٹار شاہ رخ خان کی ریلیز فلموں میں آن لائن سینکڑوں بکنگ دیکھی مگر اصل میں صرف چند ناظرین ہی ہالز میں موجود تھے۔
پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار خود ٹکٹ خریدتے ہیں، بالی وڈ کا مستقبل بہت مخدوش نظر آتا ہے۔
اداکار اکشے کمار کی فلم ‘سکائی فورس‘ بھی تنازع کا شکار ہو ئی تھی۔ فلم کے ڈائریکٹر نے پہلے ہفتے کے اعداد و شمار بڑھانے کے الزام کو مسترد کیا مگر ممبئی کے ایک تجزیہ کار کا دعویٰ ہے کہ فلم کی آمدنی 60 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 90 لاکھ ڈالر دکھائی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos