معاشی کسادبازاری

مصنوعی ذہانت سے عالمی معیشت کے لیے پریشان کن خدشات سامنے آگئے

امریکی معیشت پر دبائو سےیہ خدشات کہ مصنوعی ذہانت کا بلبلہ آخرکار پھٹنے والا ہے، پھیل کر عالمی منڈیوں میں بڑے پیمانے پر گراوٹ کو جنم دے سکتے ہیں۔

 

دنیا کی منڈیوں پر خوف منڈلا رہا ہے۔ امریکی تیسری سہ ماہی کے اقتصادی اعداد و شمار کا ایک مجموعہ آنے والا ہے ، جوشٹ ڈاؤن کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھا۔سرمایہ کار گہری تشویش میں مبتلا ہیں کہ اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے، بالخصوص جب امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر دکھائی دیتی ہے۔

 

کساد بازاری کے لیے ایک معیشت کو مسلسل دو سہ ماہیوں میں خسارے کا ریکارڈ دکھانا ضروری ہے۔

 

معاشی ماہرین کے مطابق بے روزگاری کے اعداد و شمار سے لے کر صارف کے گرتے ہوئے اعتماد تک، مستقبل کا منظرنامہ امید افزا نہیں ۔

 

اس تشویش کے درمیان کہ کہیں مصنوعی ذہانت کا بلبلہ پھٹنے ہی والا نہ ہو، ٹیکنالوجی سٹاکس کی عالمی سطح پر فروخت دیکھی گئی۔

 

امریکہ اور ایشیا میں سٹاکس کے تیزی سے گرنے کو بٹ کوائن کی گراوٹ نے مزید اجاگر کر دیا، جو حال ہی میں نئی بلندیوں پر پہنچا تھا، لیکن ایک ہی دن میں 28 فیصد گر کر سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

 

امریکہ میں متوقع ’آنکھیں کھول دینے والی‘ کارپوریٹ چھانٹیوں کے بارے میں سخت انتباہ دیاگیاہے۔

 

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی جانب سے ’حد سے تجاوز‘ کرنے کا انتباہ دے کر جلتی پر تیل ڈالا ہے، اسے ابتدائی انٹرنیٹ کے دور سے تشبیہ دی جس کے نتیجے میں ڈاٹ کام کا بلبلہ پھٹا تھا۔

 

انہوں نے اے آئی بوم میں ’غیر معقولیت‘ کے خلاف خبردار کیا، جس میں اربوں ڈالر لگائے جا چکے ہیں۔

 

سندر کے مطابق اگر مصنوعی ذہانت کا بلبلہ پھٹتا ہے، تو مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی کمپنی محفوظ رہے گی۔

 

اگر امریکہ کی معیشت سست روی کا شکار ہے تو اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس ہوں گے۔چینی حکومت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کی شفافیت پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

برطانیہ میں بظاہر انکم ٹیکس میں اضافے کو ملتوی کر دیا گیاہے، جو حکومت کی طرف سے محنت کش عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کے انتخابی وعدے کا احترام ہے تاہم ایک اور وجہ یہ  پیش گوئی ہو سکتی ہے کہ برطانیہ کی معیشت نسبتاً زیادہ لچکدار ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔