لاہوربورڈ میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈر ابو زر تنویر کو ایک دن کا وزیر تعلیم بنادیا گیا۔
ابوزر تنویر نے ایک دن کا وزیر تعلیم بن کر اہم میٹنگز میں شرکت کی ،احکامات دیئے۔
ہونہار طالبعلم نے وزیر تعلیم کی جگہ میٹنگز کی صدارت کی اورفیصلہ سازی میں بھی حصہ لیا۔
ابوزر تنویرنے ایک دن کا وزیر بنانے پر رانا سکندر حیات کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ محنت کے بل بوتے پر عام بچہ بھی پوزیشن حاصل کرلیتا ہے،وزیر تعلیم بننے کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos