فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور: باپ نے شک کی بنیاد پر بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

لاہور: باپ نے شک کی بنیاد پر 22 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ صوئے اصل میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان ایدھی نے اس حوالے سے بتایا کہ باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی 22 سالہ بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا ہے۔

دونوں باپ بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کرگیا، جس کے بعد والد نے مشتعل ہو کر بیٹی پر ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں ایس ایچ او کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آزاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق باپ نے شک کی بنیاد پر 22 سالہ بیٹی کو قتل کیا، ملزم اسلم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

سبزہ زار کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کی خودکشی

دریں اثنا لاہور میں سبزہ زار کے علاقے سیدپور  میں گھریلو جھگڑے کے باعث 18 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لے لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔