لاہور: جماعت اسلامی کا ملک گیر3 روزہ اجتماع عام مینارِ پاکستان کے سائے تلے کل نمازِ جمعہ کے سا تھ شروع ہو گا جس کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور جماعت اسلامی ہزاروں رضا کاروں نے سیکیورٹی کے انتظامات اور انتظامی امور سنبھال لئے ہیں جبکہ بیرون شہر سے قافلوں کی آمد جاری ہے ۔
یاد رہے کہ یہ اجتماع گیارہ برس کے بعد ہورہا ہے جس میں جماعت اسلامی کی طرف سے ایک لاکھ خواتین سمیت لاکھوں اافراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔ جمعرات کی شب انتظامی امور کی کمیٹیوں نے انتظامات مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے پہلے بدھ کو جماعت اسلامی کے امیر اور جمعرات کو خواتین قیادت نے انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔
مندوبین کیلئے گریٹراقبال پارک ،منصورہ ، شاہی مسجد کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں مختلف رہنماﺅں کے گھروں ، ہوٹلوں ، اور مہمان خانوںمیں قیام و طعام کا وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق کراچی سے اسپیشل ٹرینوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،خواتین بچوں کی بڑی تعدادکے ہمراہ شرکت کے لیے پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ ہی وہاں قائم کڈز ذون مین رنگ بکھر گئے ہیں جو خواتین کے کیمپ ، ان کی نماز کیلئے وقف کیمپ کے قریب ہی واقعہ ہے ۔
اسی طرح عارضی شاپنگ سینٹرز اور میڈیکل کیمپ کیمپ بھی فعال ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے رش کے باوجود ٹریفک متاثر نہیں ہوگا اور اس کی روانی برقرار رہے گی ۔ سرکاری طور پر امن اومان کی صورتحال برقرتارکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos