خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں امن کمیٹی اور امن لشکر کمانڈر قاری جلیل کے دفتر پر دہشتگردوں کے رات گئے حملے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ایک آپریشن کے دوران لڑائی ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں نامعلوم حملہ آوروں نے دفتر پر فائرنگ کی، جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں اسامہ، سفیان، محمد نیاز، محمد سفیان، ولی، نعمان اور ماسٹر شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں کامران اور محمد شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کے بعد سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران امن کمیٹی کے اراکن اور پولیس کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
کہا جا رہا ہے کہ امن کمیٹی کے رہنما جلیل خان کا تعلق اسحاق گروپ سے ہے جب کہ ان پر حملہ گل بہادر گروپ کے عسکریت پسندوں نے کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos