سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی فیک وڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ بہار میں حکمران اتحاد این ڈی اےنے اپنے حالیہ انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے روابط قائم کرکے اس کو پیسہ دیا تاکہ وہ آپریشن سندورمیں بھارت کی جیت کا پراپیگنڈا کرے۔
ویڈیو میں رویش کمار اسی انداز میں بول رہے ہیں جو این ڈی ٹی وی کے زمانے سے ان کا خاصا رہا ہے۔ وہ بہار کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہیں اور پھر کہتے سنائی دیتے ہیں کہ حکمراں اتحاد این ڈی اے نے پی ٹی آئی کو پیسہ دیا تاکہ وہ پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرے۔
تاہم فیکٹ چیک سے معلوم ہوا ہے کہ ہ وڈیو ڈیجیٹلی تبدیل شدہ اور من گھڑت ہے ، بھارتی صحافی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
پی ٹی آئی سے متعلق دعویٰ وڈیوکے اوپر اے آئی ڈبنگ سے شامل کیا گیاہے ۔
اصل فوٹیج میں گفتگو کا موضوع اور متن الگ ہے جو صرف بہارکی سیاسی صورت حال پر ہے۔
اصل وڈیومیں نتیش کمار کے دوبارہ وزیراعلیٰ بہار بننے پر تجزیہ کیا گیاہے۔
بریکنگ نیوز:🚨🚨🚨
سینئر ہندوستانی صحافی رویش کمار بتا رہا ہے، کہ کس طرح پاکستان کی پی ٹی آئی نے بہار کے انتخابات میں این ڈی اے کے ساتھ روابط قائم کیے، ہندوستانی ٹیکس دہندگان کا پیسہ مودی سرکار کی ناک کے نیچے پی ٹی آئی کے رہنماؤں تک پہنچایا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ہندوستان نے… pic.twitter.com/iATN92HltJ
— Bakker Janjua (@Bakkerjanjua) November 20, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos