مقبوضہ کشمیر میں گرفتار خاتون ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو نئی دہلی کی عدالت نے دس دن کے لیے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے ۔
تین ڈاکٹروں، مزمل گنائی، عدیل راٹھر اور شاہینہ سعید، کے ساتھ ساتھ مولوی عرفان احمد وگے کو جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر نئی دہلی بم دھماکے میں ملوث یونے کا الزام ہے انہیں نئی دہلی کی انہیں پٹیالہ ہاؤس کی عدالت میں پیش کیا گیا اس مقدمے میں گرفتار افراد کی تعداد چھےہوگئی ہے عامر رشید علی اور جاسیربلال وانی عرف دانش پہلے ہی این ائی ائے کی تحویل میں ہیں۔
ایک اور ڈاکٹر عمر نبی لاپتہ ہیں۔ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں ان کا گھر پہلے ہی دھماکے سے اڑا چکی ہیں۔ عمر نبی کے بارے میں بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ دھماکے میں مارے گئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos