قومی ایئرلائن کے ایک اور فضائی میزبان آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گئے، جو لاہور سے 16 نومبر کو ٹورنٹو پہنچے تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آصف نجم نے رابطے پر طبیعت ناساز ہونے کا عذر پیش کیا، تاہم انہوں نے 19 نومبر کو ٹورنٹو سے لاہور روانہ ہونے والی فلائٹ میں رپورٹ نہیں کیا۔ اس دوران فضائی میزبان ہوٹل سے بھی غائب رہے۔
ایئرلائن نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی طور پر غائب ہونا ثابت ہوا تو آصف نجم کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک پروازوں کے دوران لاپتا ہو چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos