اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجرا کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ویب سائٹ کے ذریعے ججز روسٹر اور آئینی عدالت سے متعلق اہم پیشرفت دستیاب ہوگی،وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ پر تمام معزز جج صاحبان کی پروفائل بھی موجودہے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا پیغام بھی ویب سائٹ پر جاری کردیاگیا ہے۔جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آج کے دور میں انصاف کی مؤثر فراہمی معلومات کی آزادانہ ترسیل سے جڑی ہوئی ہے،اہم امید کرتے ہیں یہ پلیٹ فارم عدالت اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بنے گا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos