دبئی ایئرشو میں بھارتی فضائیہ کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا جہاں اس کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر ایک بڑے ہجوم کے سامنے فضائی نمائش کرتے ہوئے گر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ دبئی ائیرشوکے دوران گراجس کے بعد ایئر شو روک دیا گیا۔
دبئی ایئرشو کے آخری دن سہ پہر کے ڈیمو کے دوران یہ طیارہ گرا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ ایئرشو کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت تمام تماشائیوں اور شرکا کو دوبارہ نمائش گاہ یریا کی جانب جانے کی ہدایت کی۔
ہوائی اڈے کے قریب جائے حادثہ سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا جس سے تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو شو دیکھنے کیلیے موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنگی طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں تاہم اس کے باوجود اسے اڑایا گیا۔
بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos