فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی:گرین لائن بس منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: گرین لائن بس منصوبے کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے معاملہ پر میئر کراچی اور وفاقی حکومت کے متعلقہ حکام میں گرین لائن بس منصوبے کے معاملات طے پاگئے۔

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بحالی کے کام شروع کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب سے وفاقی حکومتی کے ترجمان اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کی ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے گرین لائن منصوبے پر میئر کراچی کے خدشات کو دور کردیئے۔

میئر کراچی نے ہدایت کی کہ گرین لائن بس منصوبے کا کام شروع کر کے بروقت مکمل کریں، جس پر پی آئی ڈی سی ایل کی یقین دہانی ایک سال میں گرین لائن بس منصوبے کا کام مکمل کرلیں گے۔

میئر کراچی کو بریفنگ دی گئی کہ 1.8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تین بس سٹیشن بھی تعمیر ہوں گے، نمائش چورنگی سے میونسپل پارک جامعہ کلاتھ تک کام کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے میں تین نئے سٹیشن شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا، منصوبہ 6 سال التوا کا شکار رہا موجودہ حکومت نے کام بحال کرایا۔

منصوبہ پہلی بار 2016 میں شروع ہوا تھا مگر مکمل تاخیر سے ہوا، میئر کراچی اور وفاقی وفد پیر کے روز منصوبے آغاز کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔