اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ذرائع ابلاغ آج دنیا میں سب سے تیزترین فورم بن چکے ہیں اور حکومت بروقت اور موثر ابلاغ کے لیے قومی نشریاتی اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈی8 ممالک ایک ایسا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں جس کا مقصد دنیا میں اسلاموفوبیا سے متعلق جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کا سدباب کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ حکومتِ پاکستان نے خود جاری کی تھی، تاہم میڈیا کے بعض حلقے اس کے صرف ایک حصے کو بنیاد بنا کر غیر ضروری شور مچا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکمل رپورٹ کا جائزہ مختلف صورتحال پیش کرتا ہے اور ایف بی آر میں اب نہ کوئی سفارش چل سکتی ہے اور نہ کوئی مافیا سرگرم ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو میڈیا لٹریسی اور درست معلومات کی تعلیم دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ جنریشن زی کو معلومات کی صحیح تربیت فراہم کی جا سکے۔
وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ مجرم کو پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا اور ملاقات جیل مینول کے تحت ہو رہی ہے۔
اس موقع پر آذربائیجانی صدر کے معاون حکمت حاجیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہترین تعاون جاری ہے، اور پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو اعلیٰ معیار کے چاول برآمد کیے جا رہے ہیں، جن پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos